Add Poetry

آنکھیں بجھی بجھی سی لہجہ تھکا تھکا سا

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

آنکھیں بجھی بجھی سی لہجہ تھکا تھکا سا
پھر ضبط کر رھے ھو کوئی غم نیا نیا سا

مشکل نھیں یہ دنیا پھر بات مان جائیے
کہنے تو دو جو حق ھے یہ حق تو ھے زرا سا

وہ چاند آج ایا ھے پھر سے آسمان پر
یادوں کی چاندنی میں تنھا کھلا کھلا سا

اب رحم کون چاھے انصاف کون مانگے
ھر شخص بن رھا ھے اپنی جگہ خدا سا

یہ آرزو ھے کھ تم ھو اور چودھویں کی شب ھو
وہ چاند بھی تو دیکھے یہ چاند دل ربا سا

راہ وفا یہ تم بھی اب ساتھ چل کے دیکھو
ھر شھر شھر سنگ اور ھر کس گریز پا سا

اسکی بھاؤں میں اب بھنا نھیں گیارا
وہ سب میں رہ رھا ھے سب سے جدا جدا سا

جس کی خوشی کی خاطر دامن چھڑا لیا ھے
وہ ھی نا جانے کیوں ھے ھم سے خفا خفا سا

تم سچ ھی کھ رھے ھو یہ بات مانتے ھیں
پر کیا کریں کہ ھم کو یہ سچ لگا برا سا

اتنے فریب کھاے پھر بھی سبق نا سیکھا
بے شک کوئی جھاں میں سدا نھیں ھم سا

Rate it:
Views: 490
04 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets