آنکھیں
Poet: By: Haroon Afzal, Kharianشوح آنکھیں تیری گہر آنکھیں
شام آنکھیں تیری سحر آنکھیں
یہ زمیں آسماں تو فانی ہیں
ہیں میرے واسطے امر آنکھیں
اک زمانے پہ ہے نظر ان کی
ہیں مگر مجھ سے بے خبر آنکھیں
کس کو ہر پل تلاش کرتی ہیں
قریہ قریہ، نگر نگر آنکھیں
More Love / Romantic Poetry







