آپ بے وجہ چپ سی کیوں ہیں مادام
Poet: Sahir By: Aamir Mehmood, Lahoreآپ بے وجہ چپ سی کیوں ہیں مادام
 لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
 میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہو گی
 میری بستی میں انسان نہ رہتے ہوں گے
 نور سرمایہ سے ہے روے تمدن کی جلا 
 ہم جہاں رہتے ہیں وہاں تہذیب پل نہیں سکتی
 بھوک حس لطافت کو مٹا دیتی ہے
 یہ آداب کے سانچوں میں ڈھل نہیں سکتی
 نیک مادام
 جلد وہ دور آئے گا جب ہمیں ذیست کے ادوار پرکھنا ہوں گے
 اپنی ذلت آپ کی عظمت کی قسم
 ہمکو تعظیم کے معیار پرکھنا ہوں گے
 ہم نے ہر دور میں تذلیل سہی ہے لیکن
 ہم نے ہر دور کے چہروں کو ضیا بخشی ہے
 ہم نے ہر دور میں محنت کے ستم جھیلے ہیں
 ہم نے ہر دور کے ہاتوں کو حنا بخشی ہے
 مگر ان تلخ مباحث سے کیا حاصل
 لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
 میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہو گی
 میری بستی میں انسان نہ رہتے ہوں گے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 