آپ کے بعد آپ کی باتیں
آئے گی یاد آپ کی باتیں
دیکھنا ایک دن یہ کردےگی
سب کو برباد آپ کی باتیں
ہر نصیحت کو یاد رکھیں گی
نیک اولاد آپ کی باتیں
جھوٹی تعریف ہی مگر دل کو
کر رہی شاد آپ کو باتیں
موت کا ڈر نہ خوف اللہ کا
کتنی آزاد آپ کی باتیں
آج بھی نقش ہے میرے دل پر
میرے استاد آپ کی باتیں
ذہن و دل میں ہیں صرف انور کے
یار آباد آپ کی باتیں