آگ پہ سویا جا سکتا ہے
Poet: Afzal Chohan By: Afzal Chohan, muzaffar garhاتنا رویا جا سکتا ہے
دامن دھویا جا سکتا ہے
لمحوں کی ترتیب بنا کر
وقت پرویا جا سکتا ہے
دھرتی ٹھنڈی پڑ سکتی ہے
سورج بویا جا سکتا ہے
عشق کی شدت بڑھ جانے پر
آگ پہ سویا جا سکتا ہے
More Love / Romantic Poetry






