اب بھی تمہارے نام پہ یہ دل دھڑکتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreاب بھی تمہارے نام پہ یہ دل دھڑکتا ہے
اب بھی تمہاری یاد سے یہ دل مہکتا ہے
اب بھی ہمیں تمہارا انتظار رہتا ہے
اب بھی تمہاری آہٹ پہ یہ دل ٹھہرتا ہے
اب بھی تمہیں تنہائیوں میں یاد کرتے ہیں
اب بھی تمہارے ذکر پہ یہ دل پگھلتا ہے
اب بھی تمہارا ساتھ چاہتا ہے بے طرح
اب بھی تمہارا نام لے کے دل سنبھلتا ہے
اب بھی تمہارے نام پہ یہ دل دھڑکتا ہے
اب بھی تمہاری یاد سے یہ دل مہکتا ہے
More Love / Romantic Poetry






