اکثر بارشوں کے موسم میں
جب جلترنگ سے بجتے ہیں
دل کے تار رقص کرتے ہیں
اداس وادیاں بھی گنگنانے لگتی ہیں
جب آسمان موتی بکھیرتا ہے
دل بس اسے ہی یاد کرتا ہے
بس ملنے کی فریاد کرتا ہے
ایسے لمحوں میں جینا دشوار کرتا ہے
سنو! اب بھی کوئی تمہیں یاد کرتا ہے