اب طے ہوا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aاب طے ہوا کہ آج ملاقات کریں گے
برسوں کی دوستی پے پھر سے بات کریں گے
جھاڑیں گے تعلقات سے پھر فاصلوں کی دھول
باتوں میں ہو کے محو صبح سے رات کریں گے
جو وسوسوں کی بارشیں تھیں اب وہ تھم گئیں
مشکل کی ہر گھڑی میں سفر ساتھ کریں گے
وہ وقت پل صراط تھا جو گزرا تیرے بغیر
اب روشنیوں اور تجلیوں کی برسات کریں گے
بندھے ہوئے تھے ہاتھ میرے رواجوں کے شور میں
اب سلطنت٬ عشق کا نشہ٬ سرعام کریں گے
More Love / Romantic Poetry







