اداس آنکھوں میں اس کی
Poet: شفق By: Shafaq, Lahoreاداس آنکھوں میں اس کی
اپنے لیے پیار دیکھا ہے
جیت کر بھی سب کچھ
کسی کے چہرے پر ہار کو دیکھا ہے
تڑپتے رہے جس کی چاہ میں تمام عمر
آج اس کو اپنے لیے بے قرار دیکھا ہے
دعاؤں کا صلہ ہے میری یا
قسمت نے ہاتھ تھاما ہے
لا علم تھا جو نام سے بھی میرے
آج اسے اپنا نام پکارتے دیکھا ہے
مت پوچھ اے دل کہ آج تو
دنیا کو اپنے قدموں میں دیکھا ہے
جنون عشق کی کیفیت کو آج
خود پہ طاری ہوتے دیکھا ہے
دیکھے تھے جو خواب برسوں میں نے
آج انھیں حقیقت میں بدلتے دیکھا ہے
More Love / Romantic Poetry






