Add Poetry

اسے لگتا ہے شاید یوں،

Poet: Sidra Subhan By: sidra subhan, Kohat

اسے لگتا ہے شاید یوں
کہ ہر اک بات اسکی ہے
چمکتا دن اسی کے دم
اندھیری رات اسکی ہے
یہ میری ذات اسکی ہے
اسے لگتا ہے شاید زندگی کے تلخ ہونٹوں پر رکھا یہ جام اسکا ہے
سبھی خوشیاں،بکھرتے رنگوں کا نظام اسکا ہے
متاع جاں اسی کی ہے،دل نیلام اسکا ہے
اس لگتا شاید کہ ہمارا نام اسکا ہے
اسے اکثر ہی لگتا ہے کہ جو کچھ اسکو لگتا ہے وہی سچ ہے
مگر افسوس کہ اس بار کچھ ترتیب الٹی ہے
میرے شام و سحر پہ اب کوئ پہرا نہیں اسکا
ہزاروں عکس ہیں لیکن کوئ چہرا نہیں اسکا
میں رنگ و نور کی بارش میں اکثر بھیگ جاتی ہوں
بدلتے موسموں کا تاج پہنے گنگناتی ہوں
میں دیکھو مسکراتی ہوں
خلش ہے تو فقط اتنی
چھبن ہے تو صرف یہ ہے
میں اپنے نرم لہجے کی حلاوٹ بھول بیٹھی ہوں
میں نفرت کرتے کرتے اب محبت بھول بیٹھی ہوں

Rate it:
Views: 421
18 Jul, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets