Add Poetry

اس تتلیوں کے دیس سے ، آوارگی سے میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اس تتلیوں کے دیس سے ، آوارگی سے میں
کرتی ہوں پیار آج بھی خوشبو،کلی سے میں

ہجرت کا میرے دوستو سوچا نہیں کبھی
بس مطمئن ہوں درد کی اپنی گلی سے میں

سچائی کو جو موت کی تسلیم کر لیا
تب سے ہی دور دور رہی زندگی سے میں

ہر شعر ہے یہ دوستو پیغامِ زندگی
کہتی ہوں دل کی بات بھی تو شاعری سے میں

کیسے گلہ کروں بھلا اپنے نصیب سے
منزل سے آج دور ہوں اپنی کمی سے میں

یہ عشق کا غبار ہے چہرے پہ جم چکا
کیسے قدم ہٹاؤں رہِ عاشقی سے میں

وہ ہے حصارِ ذات میں محصور اس لئے
وشمہ کروں گی بات ابھی سادگی سے میں
 

Rate it:
Views: 194
25 Apr, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets