اس نے کہا یہ وصل کیا
میں نے کہا ہے زندگی
اس نے کہا یہ زندگی
میں نے کہا پھولوں بھری
اس نے کہا یہ پیار کیا
میں نے کہا دیوانگی
اس نے کہا آرزو
میں نے کہا بے بسی
اس نے کہا خواب کیا
میںنے کہا ہیں بےخودی
اس نے کہا یہ حسن کیا
میں نے کہا ہے چاندنی
اس نے کہا یہ عشق کیا
میں نے کہا ہے بے رخی
اس نے کہا چہرہ میرا
میں نے کہا جادو گری
اس نے کہا مرو گے کیا
میں نے کہا ہنسی خوشی
اس نے کہا پاگل ہو کیا
میں نے کہا یونہی سہی