تجھکو کیا معلوم نہیں
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadپیار کروں کیسے بیاں تجھکو کیا معلوم نہیں
رکھتی نظر بھی ہے زباں تجھکو کیا معلوم نہیں
غیروں سے تیرے ملنے سے گزری میرے دل پہ کیا
دل میں اٹھتا ہے طوفان تجھکو کیا معلوم نہیں
بہلانے سے بہلا نہیں سمجھانے سے سمجھا نہیں
دل تو ٹھہرا ہے نادان تجھکو کیا معلوم نہیں
دل میں تیرے رہتا ہوں چپ چاپ بہت کچھ کہتا ہوں
کیا میں کروں حالت بیاں تجھکو کیا معلوم نہیں
تیرے نام کی تختی ہے اوروں کیلیے سختی ہے
دل کا تو ہے خالی مکاں تجھکو کیا معلوم نہیں
تجھ سے کیا میںبات کروں تیرے آگے کچھ بھی نہیں
عاشق ازل سے ہیں بےزباں تجھکو کیا معلوم نہیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad