الفت کے کتنے بادل رنگ بدل رہے ہیں
Poet: ISHTIAQ KAZMI By: WAQAS SHAH, rawalplindiالفت کے کتنے بادل رنگ بدل رہے ہیں
کچھ تم بھی جل رہے ہو کچھ ہم بھی جل رہے ہیں
میرا دل چرا کے تم جہاں دور جا بسے ہو
میری یاد کے سمندر وہاں بھی ابل رہے ہیں
جانے کس جگہ پہ اپنا اب کہ وصال ہو گا
پھر الفت کی منزلوں پر مسافر نکل رہے ہیں
ہم جن کی مانگ میں غنچوں سے کھیلتے ہیں
وہ ہماری مانگ میں گلوں کو مسل رہے ہیں
اے بادل ہجر کے جتنا چاہو تم برس لو
ذرا سائے غموں کے دیکھ شدت سے ڈھل رہے ہیں
لگی آگ پیار کی جب وہ عادتن سے روٹھے
مجھے لگا کہ تھوڑی ٹھوکر وہ خود بھی سنبھل رہے ہیں
معصوم صورتیں ہی کیوں میرے دل میں آبسی ہیں
یا مزاج شاید ان کے مجھ سے مل رہے ہیں
More Love / Romantic Poetry






