انتظار تیرا

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھوں میں آج بھی ہے فقط انتظار تیرا
تیرے لئے ہے آج بھی دل بیقرار میرا

تمام عمر سراپائے انتظار رہے
کبھی آنکھیں تو کبھی دل منتظر تیرا

تمہاری یادیں تم سے جدا نہ ہونے دینگی
تو لاکھ بیگانہ بنے پھر بھی رہے گا میرا

خوش ہو رہا ہے میرا دل کیوں آج بے وجہ
شاید کہ مسرور ہو کوئی پیارا دوست میرا

دامن دکھوں سے بھرنا کانٹوں سے زخم دینا
بندوں کے امتحاں کا ازلی ہے طور تیرا

مر مر کے جی اٹھا ہوں ہر بار جانے کیوں
شاید کوئی مسیحا ابھی منتظر ہے میرا

عظمٰی تیرے تسلسل نے کام کر دکھایا
ہاں ہمارا دل بھی جا اب سے ہوا تیرا

Rate it:
Views: 1070
19 Jan, 2009