انتہا پسند
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamمیری کسی بات کا وہ اعتبار نہیں کرتا
اپنے خیر خواہوں میں مجھے شمار نہیں کرتا
دل ہی دل میں تو چاہتا ہے مجھے
سرعام اس بات کا اظہار نہیں کرتا
نفرت میں ایسا انتہا پسند ہو گیا ہے
بھول کر بھی میانہ روی اختیار نہیں کرتا
مجھے رحم کی بھیک مانگنے کی عادت نہیں
وہ بھی اپنے ظلم میں اختصار نہیں کرتا
دھن دولت والوں پر تو ہر کوئی مرتا ہے
اصغر جیسے غریبوں سے کوئی پیار نہیں کرتا
More Love / Romantic Poetry






