اندھیرے سے پہلے کبھی گھونگھٹ اٹھایا نہیں

Poet: anam By: anam, karachi

اپنا حال دل کبھی کسی کو سنایا نہیں
کسی کو کبھی اپنا درد دل بتایا نہیں

بڑا مشکل ہوتا ہے آنسوؤں کو ضبط کرنا
اندھیرے سے پہلے کبھی گھونگھٹ اٹھایا نہیں

حقیقت سے خود کو آگاہ رکھا ہے
جھوٹ سے کبھی خود کو بہلایا نہیں

خود ہی لڑتے ہیں اپنے مقدر سے
احسان کا بوجھ کبھی اٹھایا نہیں

بوجھ خود ہی اٹھایا ہے اپنی شکست کا
کندھے پر رکھ کر کسی کہ سر دکھ سنایا نہیں
 

Rate it:
Views: 552
14 Feb, 2014