Add Poetry

ان منظروں میں کچھ بو گئے نین

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

ان منظروں میں کچھ بو گئے نین
دیکھو پھر کہاں یہ کھو گئے نین

لہر سے پھر جو لہر اٹھی
کس کس حَس کو چھوُ گئے نین

توُ نہ سمجھا، تو تیرا نصیب
کچھ تو ضرور کہہ گئے نین

اپنی راہ سے جو مُڑ چکے تھے
تیری ڈگر پر ٹھہر گئے نین

جس مزاج سے میں کتراتا تھا اکثر
اُن ہی رمزوں کی ہو گئے نین

ابکہ اٹھانے کی پھر ضد نہ کرو
تیرے نینوں سے جو بہہ گئے نین

توُ نہ آیا نہ آس چھُوٹی سنتوشؔ
کچھ ہی دیر پہلے سوگئے نین

 

Rate it:
Views: 391
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets