ان کہ حسن پہ میرے پیار کا جمال آہی گیا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ان کہ حسن پہ میرے پیار کا جمال آہی گیا
آخر ہمیں بھی دل جیتنے کا کمال آہی گیا

آج بڑےدنوں بعد انہیں میرا خیال آ ہی گیا
خوشی سےمیرےچہرے پہ جلال آہی گیا

مدھوشی میں جب میرا دل جھومنے لگا
مجھےایسا لگا کہ لمحہءوصال آہی گیا

اشکوں کی کچھ ایسی رم جھم ہونےلگی
ان کاخیال آتےہی دل میں ابال آ ہی گیا

دنیا والوں کی باتوں کا ان پہ ہوا یہ اثر
ان کہ دل کہ آہئینےمیں ابال آ ہی گیا

Rate it:
Views: 552
24 Feb, 2014