ان کےجور و جفا کو کرم سمجھتےہیں
ہم خوشی دیں وہ اسے غم سمجھتےہیں
اپنی تو ہر بات کا بڑا چرچا کرتےہیں
لیکن حق بات وہ ذرا کم سمجھتےہیں
محبت میں جو بھی چوٹ لگتی ہے
اسے زخموں کامرحم سمجھتےہیں
چاند کی طرح کہاں چھپے رہتے ہو
کیا رازہےیہ بات نہ ہم سمجھتےہیں