اور مجبوریاں صرف عاشقوں کے لئے
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwalaخدایا! یہ کیسا انصاف دو دلوں
میں دُھوریاں صرف عاشقوں کے لئے
آزادیاں ، خودمختاریاں سب کے لئے
اور مجبوریاں صرف عاشقوں کے لئے
مہکتے آنچل ، گاتے موسم
ناچتا مور ، برستا بادل
سونے کا گنگن حسیناؤں کا
کانچ کی چوڑیاں صرف عاشقوں کے لئے
تری سخاوت میں ہے امتیاز تو
گلا کیا کروں میں زمانے کا
سبھی کے لئے بہتر ذیافتیں اور
نہال بیلے ، چوریاں صرف عاشقوں کے لئے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






