Add Poetry

اُسے دل کی لگے تو جانیں

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

وہ اک بار کہے تو جانیں
نہیں پیار اُسے تو جانیں

وہ کیا جانے درد َ فُرقت
یہ اُس پہ بیتے تو جانیں

ڈر کا عالم، کیا ہوتا ہے
کالی رات ڈسے تو جانیں

وہ آغوش ِ خواب کا رسیا
ڈر ڈر کے اُٹھے تو جانیں

اُسکا بھی کوئی دل توڑے
وہ بھی تڑپے ، تو جانیں

دُوری کےدُکھ سہہ کر بھی
نہ اشک بہے، تو جانیں

اُس کو وفا کا پاس نہیں
یہ وہ بھی مانے، تو جانیں

ویرانوں میں رہنے والا
آ دل میں بسے تو جانیں

اُس کا کوئی مطلب ہوگا
بے لوث ملے تو جانیں

وہ اسیر ِ قفس ِتنہائی
گر باہر نکلے تو جانیں

جان سے پیارہ کہنے والا
اب جاں لےلے تو جانیں

موسم ہو جب پت جھڑکا
پھر پھول کھلے تو جانیں

جس کو کوئی سوچتا ہو
وہ بھی سوچے تو جانیں

رشتہ رضا توڑنے والا
بھول کے دیکھے تو جانیں

اُس کو شوقِ دل لگی تھا
اب دل کی لگے تو جانیں

Rate it:
Views: 535
27 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets