اِسی کا نام ہے زندگی

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

کبھی خوشی ہے تو
کبھی غم بھی ہے ساتھ
کبھی چہرے پر کِھلتے ہیں
گلاب تو
تو کبھی آنکھیں
پُرنم بھی ہیں ساتھ
مایوسی کا ڈیرا ہے اگر
تو روشن اُمید کا
دیا بھی ہے ساتھ
کسی کی جُدائی ہے آج اگر
تو کل کسی کے ملنے کا
احساس بھی ہے ساتھ
شکایت ہے کسی سے تو
محبت بھی تو ہے ساتھ
اِسی کا نام ہے زندگی
اِسی کا نام ہے زندگی

Rate it:
Views: 587
20 Mar, 2009