مجھ کو مجھ سے چرا کے دیکھ ذرا ہائے اپنا بنا کے دیکھ ذرا کس لئے بھوکھلا یا پھرتا ھے دشت امکاں میں آ کے دیکھ ذرا شوق سے پھر گلہ کیا کرنا دل کی دنیا بسا کے دیکھ ذرا عقدہ کھل جائے گا “اناالحق“ کا کوئی سولی سجا کے دیکھ ذرا