اپنا پن
Poet: dr ch tanweer sarwar shakar By: dr ch tanweer Sarwar, Lahoreمیرے اپنے مجھے اپنا سمجھتے نہیں
 بات دل کی وہ مجھ سے کہتے نہیں
 
 سنائیں اگر انہیں اپنا حال دل
 حال دل کا بھی ہمارا سنتے نہیں
 
 نہیں ہے کوئی پرواہ انہیں ہماری اگر
 کسی سے ہم بھی اب ڈرتے نہیں
 
 وعدہ تو کرتے ہیں ملاقات کا صنم
 کر کے وعدہ بے وفا ملتے نہیں
 
 گزر جاتی ہے شب کروٹیں لے کر شاکر
 اب شب بھر خواب سہانے آتے نہیں
More Love / Romantic Poetry






