Add Poetry

اپنا کشمیر ہوں ابھی تک میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

ایک تصویر ہوں ابھی تک میں
پابہ زنجیر ہوں ابھی تک میں

جس کو پڑھتے ہوئے وہ روتا ہے
ایسی تحریر ہوں ابھی تک میں

ساری دنیا ہے بے خبر مجھ سے
پھر بھی تشہیر ہوں ابھی تک میں

مجھ کو اپنا نہیں سراغ ملا
کیسی رہ گیر ہوں ابھی تک میں

کیسے چھینے گا میری زندہ دلی
رانجھے کی ہیر ہوں ابھی تک میں

خود کو حاصل کرؤں گی میں وشمہ
اپنا کشمیر ہوں ابھی تک میں

Rate it:
Views: 328
09 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets