اپنوں سے کسی طور عداوت نہیں کرتے

Poet: قاسم بابا By: Qasim Baba, Slough UK

اپنوں سے کسی طور عداوت نہیں کرتے
ہم لوگ محبت میں خیانت نہیں کرتے

آتا ہے بڑا خوف مجھے اہلِ جہاں سے
جو دل میں تو رکھتے ہیں شکایت نہیں کرتے

جو سر پہ مرے جرم ہے ثابت نہ ہوا تھا
بے وجہ کسی سے کبھی نفرت نہیں کرتے

بس ایک نظر پیار سے وہ دیکھ لیں ہم کو
اتنی سی بھی ہم پر وہ عنایت نہیں کرتے

حیران ہوں میں آج کے ملاؤوں پہ قاسم
کیونکر وہ برائی کی مذمت نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 902
15 Mar, 2018