اپنی آنکھوں کے سبھی اشک بہا کر سونا

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

اپنی آنکھوں کے سبھی اشک بہا کر سونا
تم میری یاد کا ھر دیپ بجھا کر سونا

اک ستارا بھی میرے خیال کا باقی نہ رہے
چاندنی شب کے نشان سارے مٹا کر سونا

ڈر لگتا ہے نیند کہیں چھین نہ لے
تیرا ہر روز میرے خوابوں میں آکر سونا

بعد میں لوگ گرا دیں تو کوئی بات نہیں
ہر طرف پیار کی دیوار اٹھا کر سونا

صبح ہوتے ہی تیرے شہر سے جانا ہے مجھے
آج کی رات ذرا مجھ کو منا کر سونا

Rate it:
Views: 1080
26 Jan, 2011