اپنی زندگی سے فرار ہونا چاہوں
Poet: Arooj Fatima ( Lucky ) By: AF(Lucky), K.S.Aاپنی زندگی سے فرار ہونا چاہوں
تیرے کاندھے پر رکھی وہ شال ہونا چاہوں
جو تیرے رخسار کو بار بار چھوئے
میرے ہمدم میں وہ بال ہونا چاہوں
جو تیرے دل سے نکلتے ہیں جذبات
میں ُان میں استعمال ہونا چاہوں
گرمی میں جو تیرا پسینا سوکھائے
میں وہ رومال ہونا چاہوں
تیری خاطر تیرے لیے
تیرے گرد پیار کا جال ہونا چاہوں
بے ضرورت ، بے مطلب سی دنیا میں
کالی راتوں میں نہال ہونا چاہوں
جیسے توں گنگونتا رہے ہر پل
تیرا پسندہ وہ تال ہونا چاہوں
جیسے توں کہیں خود میں چھپا لے
میں تیرے دل کا وہ ملال ہونا چاہوں
جو تجھے ہر دکھ سے بچا لے
میں وہ ڈھال ہونا چاہوں
جو محشر میں بھی تیرے کام آئے
میں وہ اعمال ہونا چاہوں
More Love / Romantic Poetry






