اپنے بیگانے کی پہچان بھلا دیتی ہے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Ali wah

اپنے بیگانے کی پہچان بھلا دیتی ہے
حرص انسان کو حیوان بنا دیتی ہے

آہ جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
بعد مدت کے بھی بچھڑوں کو ملا دیتی ہے

ایک دن موت نے آنا ہے نہیں ٹل سکتی
لوگ کہتے ہیں یہی زیست دغا دیتی ہے

میرے حالات برے دیکھ کے منہ موڑ لیا
خط پرانے وہ سبھی میرے لٹا دیتی ہے

چاہے جتنا بھی کروں ظلم و ستم اس پر میں
تم سدا خوش رہو جینے کی دعا دیتی ہے

اس لیے چین سے شہزاد نہیں سو پاتا
خواب غفلت سے مجھے نیند جگا دیتی ہے

Rate it:
Views: 143
27 Nov, 2024