اکیلے میں کبھی
جب بھی
میں تنہائی کے
لمحوں میں
مخاطب خود سے
ہوتی ہوں
تخیل میں
تیری تصویر
جب
نظروں میں آجائے
دکھی ہوجاتی ہوں
اس پل
کہ جب
تیری نگاہوں میں
میرا چہرا
نہیں ہوتا
تیرے دل پہ
کبھی جانا
میرا پہرا نہیں ہوتا
بہت دکھ دیتی ہے
جانا
مجھے یہ تلخ سچائی
کہ جب تو
پاس ہو میرے
مگر
میرا نہیں ہوتا
نہ جانے کیوں
اکیلے میں
مجھے احساس ہوتا ہے