اک حسین چہرہ آنکھوں میں بس گیا
دل کے شکنجے میں دل کو کس گیا
حسن اور پھر عروج تھا جوانی کا
کیا ہی حسین تجربہ تھا میری زندگانی کا
نظریں ملا کے نظروں سے گھائل کیا
دل کی سرگوشی سے دل کو مائل کیا
میرے دل میں سدا بہار بن کے چھا گیا
دل کی سوئی امنگوں کو جیسے جگا گیا
دیوانہ مجھے بنا دیا یار کے پیار نے
افسانہ میرا بنا دیا یار کے پیار نے