اک عاشق پرندہ
Poet: Eisha-Tul-Razia(مسافر) By: Eisha-Tul-Razia, GUJRATمیں اک عاشق پرندہ ہوں کبھی تو اڑ ہی جاؤں گا
خود کو دنیا کی نظروں سے کہیں دور لے جاؤں گا
فقیری میں میرے مالک میں ایسے ڈوب جاؤں گا
درد ہزاروں بھی ہوں مجھکومیں تبّھی مسکراؤں گا
کبھی ویرانیاں دل کی یونہی بڑھنے لگیں گر تو
شدتِ عشق سے ھُو میں _ بس مجذوب ہو جاؤں گا
کبھی جو وقت کے ہاتھوں زمین پر پتخ دیا جاؤں
فقط تیرے ہی آگے تب بھی میں سر جھکاوں گا
بھلے محروم رہوں تا عمر ،جہاں کی ہر آسائش سے
یہ دامن میں صدا پھر بھی ، تیرے در پر پھیلاوں گا
بخدا اک مسافر ہوں ، یہاں بھیجا گیا ہوں میں
میں آدم زاد ہوں پر اجداد کی غلطی نہ دہراؤں گا
میں مسافر، سفر میرا فقط خود سے خدا تک ہے
بھلے دشوار ہو.... لیکن ، میں رستے خود بناؤں گا
More Love / Romantic Poetry






