Add Poetry

اک لمحہ وصال سے

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

اک لمحہ وصال سے آگے نکل گیا
میں خواہشوں کے جال سے آگے نکل گیا

کچھ میں بھی ناشناس تھی اس کارِ خیر میں
ہر زخم ہر ملال سے آگے نکل گیا

چہرے پہ اس کے رنج کے آثار دیکھ کر
چپ چاپ ہر سوال سے آگے نکل گیا

کچھ دن تیرے وصال نے مدہوش کر دیا
میں خواہشِ مال سے آگے نکل گیا

ایسے غمِ حیات نے بانہوں میں لے لیا
میں اپنی دیکھ بھال سے آگے نکل گیا

تو بھی میرے وجود سے آزاد ہو گئی
میں بھی تیرے خیال سے آگے نکل گیا

Rate it:
Views: 333
25 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets