Add Poetry

اک پھول میرے پاس تھا، مرجھا گیا ہے اب

Poet: AzharM By: AzharM, Doha

اک پھول میرے پاس تھا، مرجھا گیا ہے اب
پر بے قرار زیست، مفر پا گیا ہے اب

آیا ہے اُس گھڑی کہ ضرورت نہیں مجھے
پر اُس کو کیا کہوں وہ اگر آ گیا ہے اب

تھا بے قرار کب سے دل ناتوں مرا
دھڑکوں گا اب نہیں، وہ یہ فرما گیا ہے اب

تنہا سفر ہے دھوپ میں، سایہ کہیں نہیں
کوئی ملے کہے کہ یہ پیڑ آ گیا ہے اب

پہلے تو احتمال ہی تھا، بھول ہو گئی
اُس نے کہی تھی بات جو، دہرا گیا ہے اب

ترک تعلقات کا لہجے میں تھا یقیں
پھر لوٹنا نہیں ہے، وہ ایسا گیا ہے اب

آگے وہ پھر ملے گا، مقدر کی بات ہے
پیچھے تُجھے وہ چھوڑ کہ ٹھکرا گیا ہے اب

اب ڈھونڈ کیا رہے ہو کہ باقی نہیں ہے کچھ
اظہر جو پاس تھا، اُسے غم کھا گیا ہے اب
 

Rate it:
Views: 443
26 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets