اس سے ملنے کی آرزو کرنا
اچھا لگتا ہے گفتگو کرنا
عشق ہوتا ہے زندگی میں مگر
ایسی غلطی کبھی کبھی کرنا
زخم بھر جائیں گے تمہارے بھی
اپنے دل کو جو تم رفو کرنا
اب اشاروں میں بات ہوتی ہے
کیا ضروری ہے گفتگو کرنا
ہم کو مٹی عزیز ہے اپنی
چاند کی خاک آرزو کرنا