ایک تیری ہی خاطر جھک جاتا ہوں میں
چھاؤں سے لڑ کے دھوپ میں کھڑا ہو جاتا ہوں میں
یہ لازم ہے کہ ہنس دوں جو ملیں اجالوں میں
کبھی ملنا اندھیروں میں بہت روتا ہوں میں
چپ دلیل نہیں کہ مسئلے موجود نہیں
بات یہ ہے کہ بیاں مسئلے نہیں کرتا ہوں میں
میں بہت نازک بہت نادان سا ہوں
کھونے سے بھی اور تجھے پانے سے بھی ڈرتا ہوں میں
چاہتا تو بہت ہوں کہ دم توڑ دوں اب
اس کے بھی قابل نہیں کہ روز ہی مرتا ہوں میں
ہوتی تھیں کبھی کبھی خوشیاں بھی محسوس
کہ اب تو صرف ہونٹوں سے ہی ہنستا ہوں میں
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پہلے سے ہی بکھرا ہوں
اب گِر جاتا ہوں یا اگر ٹوٹ جاتا ہوں میں
وقت کا سورج تو پہلے ہی ڈھل چکا تھا
اب سہارے امید کے اندھیروں میں کھڑا رہتا ہوں میں
کچھ حالات بہت مہنگے تھے کہ ان کی قیمت کو،
آج بھی دل کے خزانے سے بھرتا ہوں میں