اے چاند سنو کچھ بات کرو
Poet: Rahil By: Love Poetry, Sangharاے چاند سنو
کچھ بات کرو
تیری بات چلے
میری رات کٹے
تم بات کرو اُس بستی کی
بادل بارش اور مستی کی
یا بات کرو اُس بندھن کی
پائل چوڑی اور کنگن کی
یا بات کرو اُن سپنوں کی
جنہیں تم بھی سوچا کرتے ہو
اے چاند سنو
کچھ بات کرو
تیری بات چلے
میری رات کٹے
اے چاند سنو
More Love / Romantic Poetry






