بات اتنی نہ تھی جتنی بنا دی زمانے نے

Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Pasrur, Saukin Wind

بات اتنی نہ تھی جتنی بنا دی زمانے نے
میری آرزو کو سخت سزا دی زمانے نے

تشنہ لب میں بھی تھا کہ نہ مل سکا ساغر
اپنی آرزو کی داستاں سنا دی زمانے نے

بہت شوق سے مانگی تھی محبت کی پوشاک
کڑی جرم کی مجھے پہنا دی زمانے نے

کیسے دیدار کروں حسنِ یار کا میں خالد
مجھے قسم نہ ملنے کی منا دی زمانے نے

بپت دشوار ہوا ہے سفرِ زندگی میرا
ہجر کے انگاروں سے رعنا دی زمانے نے

Rate it:
Views: 563
18 Nov, 2008