باندھ لیں ہاتھ تو سینے پہ سجا لیں تم کو
Poet: Faraz By: Muhammad Zubair, Multanباندھ لیں ہاتھ توسینے پہ سجا لیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویز بنا لیں تم کو
اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو
ہے تمہارے لئے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں میں اٹھا لیں تم کو
جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو
اب تو اب ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پہ تم
ہم کو بکھرے ہوئے مل جاؤ تو سنبھالیں تم کو
More Love / Romantic Poetry






