باندھ لیے ہیں تجھ سے ہر پل کے دھاگے
Poet: آرش سرکار By: Ghani, Sialkotباندھ لیے ہیں تجھ سے ہر پل کے دھاگے 
 آج کے بندھن اور آتے کل کے دھاگے 
 
 روشن ہے پر چاند سا ماتھا تیرا اور 
 گیسو تیرے مانو مخمل کے دھاگے 
 
 سچ ہے کہ میں الجھن کی ترپائی ہوں 
 سچ ہے بس تو ہے میرے حل کے دھاگے 
 
 قابل تھے میری منت کے وہ فیتے 
 کامل ہیں یہ تیرے آنچل کے دھاگے 
 
 یار کسی پر نئی ڈالیں گے ڈورے ہم 
 یارا ہم پہ ہیں اک اڑیل کے دھاگے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 