کوئی اس دنیا میں اپنانے والا ہے تو بتاؤ مجھے
کوئی اس دل کو لبھانے والا ہے تو بتاؤ مجھے
میں تو سنسار سے بالکل الگ لڑکی ہوں
کوئی دل سے چاہنے والا ہے تو بتاؤ مجھے
ہر کسی کو دیکھا ہر کسی کو جانا ہے میں نے
کوئی سچا پیار لٹانے والا ہے تو بتاؤ مجھے
اداکاروں کی بستی ہے دکھاوے کی محبت
کوئی دل کو دھڑکانے والا ہے تو بتاؤ مجھے
میں اکثر گم صم رہتی ہوں خوابوں کا شہزادہ سوچ کر
کوئی محبتوں کو جگانے والا ہے تو بتاؤ مجھے