بد نما داغ ہیں وہ عشق و محبت کے لئے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, PAKISTAN

بد نما داغ ہیں وہ عشق و محبت کے لئے
وقف کر دیتے ہیں ایمان جو تجارت کے لئے

جسکی خوشبو سے مہکتا ہے یہ سارا گلشن
خوشبو مرتی ہے اس کی تو رفاقت کے لئے

درد و غم رنج و الم جور و جفا
میں نے کیا کیا نہ سہا تیری محبت کے لئے

میرا محبوب اگر مجھکو اشارہ کر دے
میں بھی میدان میں اتر جاؤں شہادت کے لئے

عشق کی دنیا میں اب وشمہ کی قیمت کیا ہے
یہ تو زندہ ہے یہاں صرف ندامت کے لئے
 

Rate it:
Views: 511
26 Dec, 2012