برا لگتا ہے جب اسے کوئی کچھ کہتا ھے
Poet: AIK BANDA By: AIK BANDA, Londonبرا لگتا ہے جب اسے کوئ کچھ کہتا ھے
 وہ کچھ بھی ہے لیکن میرا اپنا ھی لگتا ھے
 
 غلطی میری ھی تھی کہ میں اسے طلب کر بیٹھا
 وہ تو مانند چاند تھا میں کیا غلطی کر بیٹھا
 
 اس کو دل میں بسانا تو جرم نہیں
 اگر جرم ھے تو میں کئ بار کر بیٹھا
 
 دنیا والے جب بھی اس پر طنز کرتے ہیں
 میرے دل پر جیسے تیر چلا کرتے ھیں
 
 لوگ اسے چاھیں مجھے اچھا لگتا ھے 
 ھو سب کا وہ محبوب مجھے اچھا لگتا ھے
 
 میری دعاؤں کا وہ ھی مرکز ھو
 اسکی طلب سے پہلے سب کچھ حاضر ھو
 
 یہ نہ سمجھنا کہ مجھے وفا نہیں
 کسی کو ایثار کر دینا بھی تو جفا نہیں
 
 برا لگتا ہے جب اسے کوئی کچھ کہتا ھے
 وہ کچھ بھی ہے لیکن میرا اپنا ہی لگتا ھے
More Love / Romantic Poetry






