واسطے، دہائیاں، منت و التجا کسی کام کے نہیں ظالم کے سامنے سینہ کوبی کرنے یا اشکوں کی لڑی سے کچھ ہوا ہے آج تک صبر کی تلقین اور امید و تسلی حربے ہیں ظلم کے ظلم ہوگا کب تلک تجھ پر ہے منحصر ظلم کی ہے انتہا برداشت کی حد تک