میرے دل میں رہتا ہے آنکھوں میں بستا ہے
حدِ نگاہ تک نظر آتا ہے بس تُو ہی
میری آنکھوں کا نور دل کا چین ہے
حسرتوں کا محور قربتوں کا مرکز ہے بس تُو ہی
میرے سفر کی منزل انتظار کا باعث ہے
راستوں کی پہچان منزل کی شناسائی ہے بس تُو ہی
میری یادوں کی حقیقت بے قراری کا عالم ہے
بے خودی میں راحت بے چینی میں قرار ہے بس تُو ہی
میری سانسوں کی مہک دل کی ہلچل ہے
بات اتنی سی ہے میرے لئے ہے بس تُو ہی