Add Poetry

بکھرے ہوئے ہیں رنگ محبت عجیب تھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

بکھرے ہوئے ہیں رنگ محبت عجیب تھی
آئیں گے لے کے در پہ شکایت عجیب تھی

اس کی تلاش میں ہے رواں کاروانِ زیست
جو تھک کے رہ گئے وہ اذیت عجیب تھی

کچھ ان کےخوابِ مرگ میں مسند نشین ہیں
کچھ میرے ساتھ ساتھ ہیں وحشت عجیب تھی

اتنی بھی زندگی نہ ہو پابندِ رسمیات
کیا وسوسہ عزاب کا ، دہشت عجیب تھی

پوچھا کبھی نہ تونے بھی گھر بار کیا ہوا
کس اور جا رہے ہیں یہ چاہت عجیب تھی

رکھا ہوا ہے آنکھ میں اک سیل غم نہاں
وشمہ مرا نصیب قیامت عجیب تھی

Rate it:
Views: 307
28 Sep, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets