Add Poetry

بھول ہوئی دل لگا کر جہاں

Poet: جہانزیب کنجاہی دمشقی By: جہانزیب کنجاہی دمشقی, بغداد عراق

ہواؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
تیری اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

بچنا مشکل ہے شاید میرا
جو قضاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

رستے اور بھی بہت تھے مگر
جانے کیوں صحراؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

آج میں نہیں یا تمنائیں نہیں
آج میں تمناؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

خدا بچائے امتحاں کٹھن ہے
میں قطرہ دریاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

بھول ہوئی دل لگا کر جہاں
کہاں بےوفاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں

Rate it:
Views: 460
12 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets