سچ ہے کہ تم یاد آتے ہو
کیا ہوا گر تم
ہمیں بھول جاتے ہو
چمن میں چلمن میں
اک تم ہی تو مسکراتے ہو
خاموش سی صبح میں
اداس سی شاموں میں
اک تم ہی تو جگمگاتے ہو
تھک جاتا ہوں میں
اکژ ٹھہر جاتا ہوں میں
اک تم ہی تو
سانسیں ہماری جگاتے ہو
اکژ یہی خود سے کہتا ہوں میں
کیا ہوا گر جو تم
ہمیں بھول جاتے ہو