بیاد غالب
Poet: LIYAQAT ALI ASIM By: JAVED MEHMOOD, FUJAIRHڈرتا ہوں اپنے آپ سے وحشت نہیں مجھے
ایسا نہیں کہ تم سے محبت نہیں مجھے
میرا بدن ہے خاک پہ کھینچوں کہ آگ میں
تم جاؤ تم سے کوئی شکایت نہیں مجھے
اک خوش بدن کو چھو کے پریزاد کر دیا
اب اختلاف و وہم وحقیقت نہیں مجھے
تنقید کے لیے نہیں لکھی یہ داستاں
اصلاح حرف کن کی ضرورت نہیں مجھے
آگے کسی کے ہاتھ پساروں میں کس طرح
دامن سمیٹھنے سے ہی فرصت نہیں مجھے
محسوس ہو رہی ہیے تمھاری کمی بہت
دنیا سے ورنہ کوئی شکایت نہیں مجھے
عاصم میں عشق پیشہ قبیلے کا فرد ہوں
کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے
More Love / Romantic Poetry






